آصفہ بھٹوالیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے رہی؟

Bilawal with asifa

کراچی (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی بہن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی، آصفہ بھٹو کاعام انتخابات میں حصہ لینے کے انکار۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹواپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کو دونوں نشستوں پر کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں اسی وجہ سے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ سے 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے تو انہیں ایک نشست سے دستبردار ہونا ہوگا اور آصفہ بھٹو پارٹی چیئرمین بلاول کی خالی کردہ نشست پر ہی ضمنی انتخابات لڑیں گی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دونوں نشستوں سے جیتنے پر لاڑکانہ کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں اس لیے وہ لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔آصفہ بھٹو کو لیاری کا حلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.