آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم، پنجاب کے 730 سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستیں موصول

online admission

لاہور(ٹاپ نیوز اردو) سرکاری ویب سائٹ آن لائن ایڈمیشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھرکے 730 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے جس کی وجہ سے طلبا سرکاری کالجوں کی لمبی قطاروں کی بجائے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ OCAS ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب‘ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب بینک کی مشترکہ کاوش ہے۔کالجوں میں داخلے کی آن لائن درخواست تین آسان اور مختصر مراحل میں دی جا سکتی ہے۔ ویب سائٹ پر 2011ء سے اب تک 16لاکھ درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔ www.ocas.punjab.gov.pk

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.