Ehsaas Rashan Riayat
  1. اسلام آباد:ٹاپ نیوز اردو۔۔۔۔۔۔ احساس راشن پروگرام کیلئے 8171 پر ‘ایس ایم ایس سروس’ کا آغاز کردیا گیا، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171 پر اپنا شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹریشن کراسکتا ہے۔

ڈاکٹرثانیہ نے کہا کہ احساس راشن رجسٹریشن کیلئے8171سروس شروع ہوگئی ہے، گھرانے کا کوئی بھی فرد8171 پر اپنا شناختی کارڈ بھیجے، اپنا شناختی کارڈنمبر اس موبائل سم سے بھیجیں جو اس نام پر رجسٹر ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت کیلئے ہر گھرانے کا ایک ہی فرداہل ہوگا، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گےجبکہ کریانہ مالکان صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔

Ehsaas Rashan Riayat program

انھوں نے کہا کہ اگر آپ اہل ہوں گے تو آپ ہی رجسٹرڈ راشن رعایت حاصل کر سکیں گے، رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.