اداکارہ سونم کپور8 مئی کوشادی کیلئے تیار

sonam kapoor & her husband

ممبئی( ٹاپ نیوز) بھارتی خوبرہ ادکارہ سونم کپور اور دہلی کے صنعت کار آنند آہوجا کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ دونوں ایک ہفتے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں۔ یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ان کی شادی 29 اپریل یا پھر 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔ گزشتہ 3 دن سے ممبئی میں موجود سونم کپور کے گھر کی تزئین و آزائش کے بعد یہ چہ مگوئیاں زورپکڑنے لگیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خاندان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی 8 مئی کو ہوگی۔ تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کی شادی کی تقریبات کتنے دن تک چلیں گی اور شادی میں کتنے مہمان شرکت کریں گے۔
اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات میں سب سے اہم تقریب ’سنگیت‘ کی ہوگی، جس میں نہ صرف وہ خود رقص کرتی نظر آئیں گی، بلکہ اس پروگرام میں ان کے والدین سمیت بولی وڈ کی دیگر اعلیٰ شخصیات بھی ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ سنگیت میں فلم ساز کرن جوہر، انیل کپور، فرح خان اور خود سونم کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.