اداکارہ صبا قمرکے فوٹوشوٹ پر ہنگامہ

saba qamar

لاہور(ٹاپ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباءقمر جو کہ اپنے مخصو ص انداز اور جاندار اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بناچکی ہے اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ’ہندی میڈیم‘ سے کافی شہرت پائی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار صباءقمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے انتہائی مختصر لباس زیب تن کیا ۔جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی نظروں کے سامنے سے گزری تو ایک ہنگامہ برپا ہوگیا اور انہوں نے اداکارہ کی خوب کلاس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔

مشرف نامی صارف نے اداکارہ کو طنزکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’آپ لوگو ں کی وجہ سے زینب جیسے واقعات ہوتے ہیں،شیم آن یو۔۔۔‘ایک اور صارف زی فاری نے تو صباءقمر کے مسلمان ہونے پر سوال اٹھاتے ہوا پوچھا کہ ’کیا آپ مسلمان ہوں؟‘

خیال رہے کہ صباءقمر اس سے قبل بھی ایسے عجیب و غریب اور بولڈ فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں اور اپنے بیانات کی وجہ سے کافی شہرت بھی رکھتی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.