اداکارہ مہوش حیات بینظیر بھٹوبن گئیں

mevish hayat

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستانی ڈراموں اور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔گزشتہ روز اداکارہ نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے اےک پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی بینظیر بھٹو کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ مہوش حیات ان دنوں بینظیر بھٹو کی سوانح حیات پڑھ رہی ہیں تاکہ کردار کو بخوبی اداکیا جا سکے۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہیں یہ موقع ملا کہ وہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے ہر پہلو سے واقف ہوسکیں اور تصور کرسکیں کہ ان کی زندگی میں کس طرح کے اتار چڑھاؤ آئے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.