اداکارہ میراایک اورمصیبت میں پھنس گئیں

Meera

لاہور(ٹاپ نیوز) اداکارہ میراایک بعد ایک مصیبتوں میں پھنستی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرا کے قانونی شوہر عتیق الرحمان نے نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئےان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ میرا اب خود کو غیر شادی شدہ نہیں کہہ سکتیں، وہ ان کی بیوی ہیں۔

عتیق الرحمان نے کہا کہ میرا نے کیپٹن نوید سے بھی مبینہ شادی کر رکھی ہے، اب وہ انہیں نکاح پر نکاح کرنے کی سزا دلانے کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا میں اچھی بیوی والی کوئی خوبی نہیں۔ میرا کو انڈہ ابالنا نہیں آتا، مجھے کھانا کیا کھلاتی؟

عتیق الرحمان نے کہا کہ شادی کے بعد دو سال تک اکھٹے رہے لیکن ہمیشہ جھگڑا رہتا۔ میرا کہتی تھی کہ پہلی بیوی کو طلاق دو۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.