اداکارہ میرا کا جھوٹ پکڑا گیا

Meera

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ادکارہ میرا نے چند روز قبل میڈیا کو بتایا کہ اب وہ امریکہ منتقل ہو گئی ہیں بعد میں سوشل میڈیا پر بھی یہ تاثر دیا کہ وہ امریکہ پہنچ چکی ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نہ تو ادکارہ میرا امریکہ منتقل ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارادہ ہے بلکہ وہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ چند روز قبل دبئی کا دورہ کر کے پاکستان واپس آگئی تھیں اور انہوں نے اسلام آباد میں ہونیوالی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جسکے بعد اب وہ لاہور میں ہی مقیم ہیں۔

یا درہے کہ میرا نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں ڈائریکٹر ثاقب ملک کی فلم باجی کی شوٹنگ بھی کرائی تھی جس میں وہ اہم کردار اد کر رہی ہیں۔ سنجیدہ شوبز حلقوں کا کہنا تھا اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کیلئے کوئی نہ کوئی نیا شوشا چھوڑ دیتی ہیں اب انہوں نے امریکہ شفٹ ہونے کا شوشا چھوڑا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.