اداکارہ نیہا دھوپیا کی خاموش شادی

neha dophia marriage

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرواداکارہ نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کر لی۔ نہ صرف خاموشی سے شادی کی بلکہ خاموشی سے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کو حیران بھی کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے اداکار انگت بیدی سے خاموشی سے شادی کی۔ صرف قریبی رشتہ داراور دوست ہی اس تقریب کا حصہ بنے۔ نیہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بہترین دوست کو ہی اپنا شوہر بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ ثقافتی طرز کی جیولیری میں نہایت دلکش نظر آئیں۔

neha dophia marriagee

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پر شوہر انگت کے ہمراہ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اسے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ آنگت بیدی سابق بھارتی کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے بیٹے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.