اداکار فواد خان کیخلاف مقدمہ درج

fawad khan pic

لاہور (ٹاپ نیوز) اداکار فواد خان کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پولیو ٹیموں کے ساتھ عدم تعاون پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اداکاری فواد خان سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیا ہے۔

جب لاہور میں پولیو ورکرز کی ٹیم فواد خان کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلانے دئیے۔

ضلعی انتظامیہ کی پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون نہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 4مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور2مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائےگئے۔ واضح رہے کہ لاہور میں ایک پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.