اداکار قوی خان کی اونچی اڑان

qavi khan

لاہور (شوبز رپورٹ ) اداکار قوی خان کو ہالی وڈ فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ فاربڈن سٹیپ نامی فلم مسلمانوں کو مغربی ممالک میں درپیش مسائل پر بنائی جارہی ہے۔ فلم میں قوی خان ایک ایسے مذہبی شخص کا کردار نبھا رہے ہیں جو مضبوط اسلامی نظریات رکھتا ہے۔

ہدایتکاری کے فرائض ارم پروین بلال سرانجام دے رہی ہیں جو فلم جوش بھی بنا چکی ہیں، فلم میں فرحان طاہر مسلمان افسر کا کردار نبھارہے ہیں۔ قوی خان کے علاوہ فلم میں شیتل شیٹھ، نکولس گرافولو، ڈیمیئر شوفورڈ سمیت دیگر فنکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.