ادرک کی چائے کے حیران کن فوائد

tea of idrak

اسلام آباد (ٹاپ نیوز خصوصی رپورٹ) ویسے تو ادرک ہر گھرمیں موجود ہوتا ہے اور ہر سالن میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اس کی چائے بنا کر پائی جائے تو ایسے فوائد حاصل ہوتے ہیں جو حیرا ن کن ہیں۔ ادرک کے استعمال سے نظامِ ہضم کو بہتر بنانے میں تو مدد ملتی ہی ہے اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کم کرنے ، وزن کم کرنے میں مدد، جسم کو ترو تازہ رکھنے میں بھی کارآمد ہے۔ آپ کے ساتھ وہ فوائد شئیر کرتے ہیں جو ہو سکتا ہے پہلے آپ کے علم میں نہ ہوں۔

ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ
ادرک کو استعمال کرنے کے بہت سے فائدے ہیں جس میں ایک ادرک کی چائے بھی ہے اس کے لیے 2 انچ تازہ ادرک کا ٹکڑا لے کر ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح ابالیں اس کے بعد ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔ اس چائے سے حاصل ہونے والے کچھ فوائد ہم نے یہاں لکھے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس کی خصوصیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

معدے کیلئے مدد مددگار
روزانہ کی بنیاد پر ادرک کی چائے پینے سے ہاضمے میں بہتری دیکھی گئی ہے اس کے ساتھ یہ متلی کی کیفیت اور الٹی میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔

کولیسٹرول کنٹرول میں رکھے
متعدد ریسرچز اور تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ادرک میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ یہ دل کو بھی صحت یاب رکھتی ہے۔

جسم کو تروتازہ رکھے
بہت سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر پانی کی ضروری مقدار نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہےجس سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، ادرک کی چائے آپ کے پانی کی کمی کو پورا کرتے ہوئے آپ کو تروتازہ رکھے گی۔

خون میں شوگر کی مقدار
ادرک انسانی جسم میں موجود خون میں چینی کی مقدار قابو میں رکھتی ہے جس سے آپ میں ذیابطیس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تیزابیت سے چھٹکارہ
تیزابیت سے جسم کے افعال کو خاصہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ شکایت مرغن کھانوں کی وجہ سے خاصی عام ہوتی جارہی ہے چناچہ ادرک میں شامل انسدادِ تیزابیت اجزا اس تکلیف کو دور کرنے میں خاصے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی
اچھی خوراک اور باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ ادرک کی چائے وزن کم کرنے میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اس کے ساتھ یہ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی کرتی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.