ادویات مہنگی کرنے کی تیاریاں

Medicines prices are increasing

کراچی (ٹاپ نیوز) فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے ادویات مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال ایک ڈالر کی قدر 160 پاکستانی روپے کے مساوی ہونے کی امید ہے۔

شہر قائد میں فارمامینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مؤقف اپنایا ہے کہ روپے کے مقبلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے، خام مال کے درآمدی اخراجات میں اضافے اوربجلی و گیس کی قیمتیں بڑھنے کے سبب فارما مینو فیکچررزشدید بحرانی کیفیت کا شکار ہیں۔

پریس کانفرنس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ سنگین بحرانی کیفیت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادویات کا 90 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔

فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ ادویات کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہوسکنے کی وجہ سے کئی جان بچانے والی ادویات بننا بند ہوگئی ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.