اس سال کی عالمی حسینہ کون؟

وینیسا پونس دی لیون

بیجنگ ( ٹاپ نیوز) میکسیکو کی 26 سالہ حسینہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر سائنا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں گزشتہ برس سے زائد 117 ممالک کی حسینائیں شریک تھیں۔

مقابلے میں میکسیکو کی 26 سالہ وینیسا پونس دی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر سجا لیا، جب کہ تھائی لینڈ کی حسینہ نیکولین پشپا دوسرے نمبر پر رہیں۔

مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق وینیسا پونس دی لیون نے ‘انٹرنیشنل بزنس’ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے “Migrantes en el Camino فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.