اصل مقابلہ ان سےجن سے زرداری اورعمران حکم لیتے ہیں: نوازشریف

nawaz sharif speech

جہلم (ٹاپ نیوز) سابق اور نااہل وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہے جن سے یہ دونوں ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ سرتوڑ کوشش ہے کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے۔

جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا۔ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جب کہ مجھ پر کسی قسم کی کرپشن اور لوٹ مار کا الزام نہیں لیکن لوٹ مار کرنے والے آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں پیشیاں نہیں بھگتنی پڑرہی مگر میری آج نیب میں 62ویں پیشی تھی۔ اس بات کی سر توڑ کوشش کی جارہی ہے کہ نوازشریف کو جیل بھیج دیا جائے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہوئے کہا کہ مجھے تاحیات نااہل کردیا گیا اوراس کا پٹیشنرعمران خان تھا لیکن عمران خان تمہارے ساتھ میرا مقابلہ نہیں ہے، تم جس کی طرف اشارہ کرتے ہو وہ امپائر کون ہے؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجھے پرانا پاکستان ہی نظر آیا۔ پشاور کا حال کراچی جیسا ہوگیا ہے۔ وہاں بھی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کوئی سکول بنا ہے اور نہ کوئی ہسپتال جبکہ عمران خان آصف زرداری سے ہاتھ نہ ملانے کا کہتے تھے مگر اب صرف ہاتھ ہی نہیں دل بھی ملا رہے ہیں۔ انہوں نے آصف زرداری اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ آپ لوگوں سے نہیں بلکہ آپ کے اوپر والوں سے مقابلہ ہے جہاں سے تم لوگ حکم لیتے ہوں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.