الیکشن میں فتح نوازشریف اورن لیگ کی ہوگی:وزیراعظم

prime minister

کہوٹہ (ٹاپ نیوزاردو) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کیے۔ عوام کی خدمت کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہوتا ہے۔ الیکشن میں فتح نواز شریف اور ن لیگ کی ہوگی۔
وزیراعظم نے نڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔ کہوٹہ کے نوجوان بہادری اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ آپ لوگ کہیں بھی چلے جائیں کام آپ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی نظر آئیں گے۔ موجودہ دور میں ہونے والی ترقی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فتح نواز شریف اور ن لیگ کی ہو گی اور آئندہ الیکشن ن لیگ کے لیے 2013 سے بھی بہتر الیکشن ہوں گے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.