الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کس کےکہنے پر کیا؟

election commission

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بڑا فیصلہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب سیاسی پارٹیاں وطیرہ حیرت میں ڈوبی ہوئی ہیں اور کہہ رہی ہے کہ یہ فیصلہ کس کے کہنے پر کیا گیا اور اس سے فائدہ کس کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ کے دن مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک یا زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.