امیتابھ بچن پھنس گئے

amitab hbachan

دہلی (ٹاپ نیوز) بالی ووڈ کے میگا سٹارامیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ہے۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہارمیں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.