انٹرمیڈیٹ داخلے: پی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل پر درخواستوں کی تعداد 1 لاکھ ہو گئی

online application

لاہور(ٹاپ نیوز اردو) سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ ویب پورٹل پر آن لائن جمع کرائی جانیوالی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر مختلف سرکاری کالجوں کی میرٹ لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔طلبہ سائنس کالج وحدت روڑ‘اسلامیہ کالج کوپر روڈو دیگر کی میرٹ لسٹیں آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ویب پورٹل پر اب تک 51ہزار لڑکیوں اور 49ہزار لڑکوں نے انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں دی ہیں۔ کمپیوٹر سائنس میں 27ہزار‘ایف اے 23ہزار‘پری میڈیکل22ہزار‘ پری انجینئرنگ میں 14ہزار‘آئی کام نو9ہزار‘ ڈی کام 14سو اور جنرل سائنس کیلئے 12سو درخواستیں دی گئیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.