انٹرمیڈیٹ سائنس کتب کا لنک آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر جاری

online books

لاہور(ٹاپ نیوز اردو) گیارھویں اور بارھویں جماعت کی چاروں نصابی سائنس کتب کا لنک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔میٹرک پاس کرنیوالے طلبا رول نمبر داخل کر کے بذریعہ لنک ای لرن پورٹل پر موجود کتابوں تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ای لرن موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر فزکس‘ کیمسٹری‘ بیالوجی اور ریاضی کی انٹرمیڈیٹ کتابیں آڈیو‘ ویڈیو اور تحریری شکل میں موجود ہیں۔ کتب میں اینی میشنز‘ مثالوں اور اردو ترجمے کیساتھ آڈیو اور ویڈیو کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ای لرن موبائل ایپ پر انٹرمیڈیٹ کے علاوہ پہلی سے دسویں جماعت تک کی تمام سائنسی کتب بھی موجودہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.