انڈٰین فلم انڈسٹری فحاشی کا گڑھ

shourti hasean

ممبئی(نیٹ نیوز) انڈٰین فلم انڈسٹری فحاشی کا گڑھ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق انڈین فلم انڈسٹری میں آج کل جنسی ہراسانی کے خلاف ’می ٹو‘ تحریک کا شور برپا ہے مگر تعجب ہے کہ اس کے باوجود کچھ شیطان صفت لوگ اپنی حرکات بے باکی سے جاری رکھے ہوئے ہیں، گویا انہیں کوئی ڈر ہی نہیں کہ کبھی ان کے چہرے بھی بے نقاب ہو سکتے ہیں۔

بالی ووڈکے معروف ادکار کمل ہاسن کی بیٹی اکشارہ ہاسن کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بالی ووڈ میں جنسی ہراساں کی تازہ ترین مثال قرار دی جا سکتی ہے۔ ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہیں اور اب یہ تصاویر بڑے پیمانے پر عام ہو چکی ہیں۔

اکشارہ ہاسن نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن جا کر اس واقعہ کے متعلق اپنی شکایت درج کروائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ سے بے حد پریشان اور ذہنی صدمے کی شکار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.