انڈہ پکانے سے پہلے اسے دھونے کی غلطی؟

eggs

ہم میں سے اکثر انڈا پکانے یا تلنے سے پہلے اسے دھوتے ہیں کہ سب یہی کرتے ہیں لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ بے دھیانی میں بیکٹیریا کو پھیلانے کی وجہ بن رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی بہت ضروری ہے لیکن کھانے کی ہر چیز کو پکانے سے پہلے دھونا نہیں چاہیے، ظاہری طور پر کچھ اشیاء پر اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ کسی خول یا چھلکے میں ہوتی ہیں اور کچھ چیزوں کو دھو لینے سے الٹا نقصان ہو جاتا ہے۔

یہ دونوں باتیں انڈے کے لیے صحیح ثابت ہوتی ہیں۔ لوگ اسے پکانے یا ابالنے سے پہلے خول کو دھونا اس لیے چاہتے ہیں کہ اس پر لگی ہوئی گندگی کہیں انڈے میں شامل ہو کر ان کے پیٹ میں چلی جائے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے اگر آپ نے پکائے جانے والے انڈے کو دھو لیا ہے تو۔امریکا کے غذا، ذراعت، قدرتی ذرائع، دیہی ترقی اور غذائیت کے حکومتی ادارے کے مطابق تجارتی بنیادوں پر انڈے فروخت کرنے والی تمام کمپنیوں اور فارم ہاؤسز کو پہلے سے انڈے دھونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ان پر لازم ہے کہ وہ انڈوں کو فروخت سے قبل ایک مخصوص عمل سے گزاریں۔

ماہر غذائیت لیغ مرکری کے مطابق اگر آپ پکانے سے پہلے انڈے کو دھوتے ہیں تو اس کا خول مسام دار ہونے کی وجہ سے بیکٹیریا پانی کے اندر سرایت کر جاتا ہے۔ یہ بات خصوصاً اس وقت زیادہ درست ثابت ہوتی ہے جب ٹھنڈا پانی یا نل کا پانی براہ راست انڈے پر ڈالا جائے۔ ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اس عمل سے گزرے بغیر فارم سے براہ راست آنے والے انڈوں پر گندگی اور گرد زیادہ ہوتی ہے، وہ پھر بھی ان انڈوں کو دھونے سے منع کریں گی۔ ان کا مشورہ ہے کہ ایسے انڈے خریدنے سے ہی احتیاط برتنی چاہیے۔ان کے مطابق اگر انڈے پھر بھی گندے لگ رہے ہوں تو پھر انھیں نیم گرم پانی سے دھو لیں لیکن ڈبوں میں بند صاف ستھرے انڈوں کو دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.