اونچی دکان پھیکا پکوان:ڈولفن فورس کے پاس کھٹارہ موٹرسائیکلیں

dolphin force

لاہور: (ٹاپ نیوز) حکومت کیسوں کی پیشیاں بھگتنے اورالیکشن کی تیاریوں میں مصروف جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اربوں روپے سے بنائی گئی ڈولفن فورس کو فراہم کردہ 600 ہیوی بائیکس میں سے 130 سے زائد موٹر سائیکلیں ناکارہ ہو گئیں۔ ان کو مرمت کرنے کیلئے کوئی مکینک بھی دستیاب نہ ہے۔کئی کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ہیوی بائیکس ٹھیک نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق 600 ہیوی بائیکس میں سے 130 سے زائد موٹر سائیکلیں کھٹارہ ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف موٹرسائیکلوں کی کمی کے باعث ڈولفن فورس کا گشت شہر میں محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ ناکارہ ہونے والی موٹرسائیکلوں میں زیادہ تعداد صرف ٹائروں کی وجہ بتائی جاتی ہے۔
دوسری طرف شہر میں ہیوی بائیکس کے مکینکس نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر موٹر سائیکلوں کی مرمت نہیں ہو سکی۔ ہیوی بائیکس کا ایک ٹائر 44000 کا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے موٹرسائیکلوں کے لیے ٹائروں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.