اڑتیس سالہ خاتون کے44 بچے

mother of 44 children

کم پالا(ٹاپ نیوز) اگرآپ سو کوئی شخص کہے کی ایک38 سالہ خاتون کے44 بچے ہیں تو آپ اسے یہی کہیں گے کہ لمبی لمبی چھوڑنا بند کروں۔ لیکن حقیقت میں ایک ایسی خاتون خطہ ارض پر موجود ہے جس کے44 بچے۔ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوگنڈا کے گاؤں کمببری سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ مریم اب تک 44 بچوں کو جنم دے چکی اسی لیے انہیں سب سےزیادہ بچوں کی پیدائش والی والدہ کا خطاب بھی ملا۔

مریم کو مقامی طور پر جڑواں بچوں کی ماں کے نام سے بھی جانا جا تا ہے کیونکہ اُن کے ہاں اب تک 6 بار جڑواں، 4 بار بیک وقت تین بچوں اور ایک بار ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔

خاتون کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری خواہش تھی کہ شادی کے بعد زیادہ سے زیادہ 6 بچوں کو ماں بنوں مگر ایسا ممکن نہیں ہوا، چھٹے حمل تک میرے 18 بچوں کی پیدائش ہوچکی تھی‘۔

طبی ماہرین کے مطابق یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون شادی کے بعد اٹھارہ سال مسلسل سے حاملہ ہورہی ہیں، اتنی زیادہ تعداد میں بچوں کی پیدائش کا راز جینیاتی مسئلہ ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے تمام بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی اور ابھی تک کسی قسم کی سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.