ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمرکوطلب کرلیا

saba qamar

لاہور(ٹاپ نیوز) ایف بی آر نے خوبرو اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات مطابق اداکارہ صبا قمر کا سال 2014 سے 2015 تک کے انکم ٹیکس کا آڈٹ ہونا ہے اور انہیں اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صبا قمر کو 16 مئی بدھ کو طلب کیا گیا۔پیش نہ ہونے کی صورت میں اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے طلب کرلیں ہیں اور یہ تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔
دوسری جانب صبا قمر کی جانب سے ایف بی آر میں طلب کیے جانے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.