ایک دن میں 12 ارب ڈالر کما نے والا جیف بیٹروس

amazon owner

واشنگٹن(ٹاپ نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ایما زون گروپ کے مالک جیف بیڑوس کے اثاثوں میں ایک روز میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوم برگ میگزین کے مطابق 26 اپریل کو معاشی طور پر تاریخی اور اہم دن تصور کیا جائے گا کیونکہ اس روزجیف بیڑوس کی دولت میں ایک جھٹکے کے ساتھ ہی 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی خریداری کے لیے مشہور امریکا کے آن لائن شاپنگ سٹور ایما زون نے جمعرات کے روز نیا ریکارڈ قائم کیا اور خریداروں نے ایک منٹ میں 83 لاکھ 33 ہزار ڈالر کی خریداری کی جبکہ فی سیکنڈ کے حساب سے 1 لاکھ 39 ہزار ڈالر کمپنی کے اکاؤنٹ میں آئے۔
رپورٹ کے مطابق ایما زون کے 54 سالہ مالک جیف پیڑوس کی مجموعی دولت 1 کھرب 34 ارب ڈالر تاہم حالیہ خریداری کے بعد اُن کے اثاثوں میں ایک ہی روز میں 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 1614 ڈالر تک پہنچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایمازون سٹور سےعوام خریداری میں مسلسل دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جس کے باعث گذشتہ چار ماہ کے دوران مالک کے اثاثوں میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور صرف جمعرات کے روز اور 10 کروڑ گاہکوں نے 1 کھرب کے آئٹمز کی خریداری کی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.