ای روزگار فری لانسنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب

e rozgaar

لاہور( ٹاپ نیوز اردو) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کے مشترکہ منصوبے ”ای روزگار پروگرام“کے نئے بیچ میں داخلوں کیلئے پنجاب بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے، ماسٹر ڈگری کے حامل 35 سال کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ پروگرام کا مقصد پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو فری لانسر کے طور پر تکنیکی تربیت فراہم کر کے انٹرنیٹ سے آمدنی کمانے کے قابل بنانا ہے۔ امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جہاں 11 ہزار سے زائد طلبا تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے قریباً 14 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ امیدوار ای روزگار کی ویب www.erozgaar.pitb.gov.pk پردرخواست دے سکتے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.