باکسنگ کی ابتدائی تاریخ۔۔۔محمد شاہد

boxing day

باکسنگ کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں قارئین کے ساتھ کچھ معلومات شئیر کرتے ہیں۔ دورِ قدیم میں باکسنگ سب سے پہلے 23 ویں اولمپک کھیلوں (688 ق م) میں رسمی طور پر شامل کی گئی تاہم انسانوں کے مابین مُکوں سے لڑائی کا کھیل زمانہ قبل از تاریخ سے جاری ہے۔ باکسنگ کا پہلا تصویری اظہارتختی پر نقاشی سے ہوتا ہے جو تیسری صدی ق م کی ہے اور سمیری دور کے عراق میں تیار کی گئی۔ قدیم مصر میں لگ بھگ 1350 ق م پرانے کندہ نقوش ملے ہیں جن میں دو باکسروں اور شائقین دکھائی دے رہے ہیں۔ دورقدیم میں باکسنگ ہاتھوں پر کچھ چڑھائے بغیر ہوتی تھی۔

دستانوں یا ہاتھوں کو کوّر کر کے باکسنگ کے شواہد بحرِ اوقیانوس کے جزیرے کریٹ (تقریباً 1500 ق م قدیم) سے ملے ہیں۔ یہاں کے ظروف پر نقش و نگار سے پتا چلتا ہے کہ باکسنگ کے کھلاڑیوں نے ہیلمٹ پہنے ہیں اور مُکوں کے گرد کچھ لپیٹا ہوا ہے۔ اس کھیل کے قواعد و ضوابط کے اولین شواہد قدیم یونان سے ملتے ہیں۔ ان قدیم مقابلوں میں راؤنڈ نہیں ہوتے تھے۔ مقابلہ اس وقت تک جاری رہتا جب تک ایک کھلاڑی انگلی اٹھا کر شکست تسلیم نہ کر لیتا یا مزید مقابلہ جاری رکھنے کے قابل نہ رہتا۔ مقابل کو کونے میں دبوچنا سختی سے منع تھا۔ مقابلے کھلے میدان میں ہوتے۔ ابتدائی بڑے مقابلوں میں تمام طبقا ت کے افراد حصہ لیتے تاہم زیادہ تر باکسردولت مند گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ہوتے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ کھیل مقبول ہوتا چلا گیا اور مڈل کلاس طبقات بھی اس میں شریک ہونے لگے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.