باہمی رضامندی سےجنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں:اداکارہ راکھی

rakhi savant

ممبئی( ٹاپ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی (کام کے بدلے جنسی تعلقات) کا نشانہ بنائے جانے پر بحث جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے بولی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ بڑے عرصے سے چلی آ رہی ہے اور یہاں ہر کوئی ہر لڑکی پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے۔
سروج خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ بولی وڈ میں کاسٹنگ کاؤچ سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم یہاں ایسے معاملات باہمی رضامندی سے بھی ہوتے ہیں۔ بعد میں سروج خان نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم ان کے بیان کے بعد اس معاملے پر نئے بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔
اب بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے سروج خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کو جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں‘۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کوئی کسی کو ’ریپ‘ کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ یہاں پر ہرکوئی رضامندی اور رضاکارانہ طور پر جنسی تعلقات استوار کرتا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.