برونائی دارالسلام کے بارے میں حیرت انگیز معلومات۔۔ یسرا خان

برونائی دارالسلام

برونائی دارالسلام کے بارے میں جانئےحیرت انگیز معلومات۔۔۔
٭ برونائی دارالسلام چھوٹا مگر تیل کی دولت سے مالا مال ایشیائی ملک ہے۔ اس کا شمار امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے۔
٭ برونائی دارالسلام کا مطلب ہے ’’امن کا مسکن‘‘۔ ملک کے بلند معیارزندگی اور زیادہ اوسط عمر کو دیکھتے ہوئے یہ بات درست معلوم ہوتی ہے۔
٭ جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ موٹاپا برونائی میں ہے۔ سکول جانے والے 20 فیصد بچوں کا وزن زیادہ ہے۔
٭ ملک میں خواندگی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے۔
٭ دوسری عالمی جنگ میں امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملہ کرنے کے چند دن بعد جاپانیوں نے تیل کے وسائل پر کنٹرول کے لیے برونائی پر حملہ کیا اور قبضہ کر لیا۔ ٭ برونائی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کاروں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اوسطاً دو افراد کے پاس ایک کار ہے۔ ٭ 1988ء میں جب برونائی نے پہلی بار اولمپک گیمز میں شرکت کی تو اس کے دستہ میں کوئی اتھلیٹ نہیں تھا، صرف ایک اہلکار تھا۔ ٭ بیلالونگ ٹری مینڈک کی ایک نایاب نوع ہے جو صرف برونائی میں پائی جاتی ہے۔
٭ 35 انواع کے پودے صرف برونائی میں پائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.