بلڈ پریشرکے مریض کو کیسی خوراک کھانی چاہیئے

blood pressure

بلڈ پریشر اب ایک common بیماری بن چکی ہے۔ ہر دوسرا شخص اس میں مبتلا دکھائی دیتا ہے۔اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لی جاتی ہے خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

اس مرض کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔

ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ایسے ہی چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آلو

آلوﺅں میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ معدنیاتی عنصر بلڈپریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، مزید یہ کہ آلوﺅں میں نمکیات کی مقدار کم، چربی سے پاک اور فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اسے کسی بھی وقت کھانے کے لیے مثالی بناتا ہے خاص طور پر انہیں ابال یا پکا کر کھانا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

:کیلے۔

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذا اور نمک کا کم استعمال صحت مند بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلا ایسا پھل ہے جو کہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور ہفتے میں 3 سے 4 کیلوں کو کھانے کی عادت ہائی بلڈ پریشر سے نجات میں مدد دے سکتی ہے۔

ٹماٹر

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر کھانے کی عادت سے بھی ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ اس یں موجود فیٹی ایسڈز اور دیگر اجزا ہیں۔

دہی

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ دہی کھانے کی عادت بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مدد دیتی ہے، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو خواتین ہفتہ بھر میں 5 یا اس سے زائد مرتبہ دہی کھاتی ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے جو دہی کھانا پسند نہیں کرتیں۔ تو دہی کو روزانہ کھائیں اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو۔

سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک آئرن اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے، جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم وہ جز ہے جو کہ بلڈپریشر کی سطح میں کمی لانے میں انتہائی فائدہ مند ہے، ہفتہ بھر میں کچھ مقدار میں پالک کھانا اس خاموش قاتل مرض سے تحفظ دے سکتا ہے۔

زیتون کا تیل
بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، تو ویجیٹیبل آئل کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال کولیسٹرول لیول کو 6 سے 10 فیصد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

بادام
باداموں کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں، پروٹین، فائبر اور میگنیشم سے بھرپور یہ گری بلڈ پریشر کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ غذا میں میگنیشم کی کمی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتی ہے، روزانہ تھوڑے سے بادام کھانے کی عادت صحت مند سطح پر بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

جو کا دلیہ
جو کا دلیہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق جو کے دلیہ کا استعمال فشار خون کے شکار افراد کے بلڈ پریشر کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس دلیے میں پائی جانے والی فائبر دل کی صحت کے لیے اہم قرار ادا کرتی ہے۔ اسے مختلف پھلوں کے ساتھ استعمال کرکے بھی منہ کا ذائقہ دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

دالیں
دالیں، چنے، کالے چنے وغیرہ فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مدد دینے والے اجزاءہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دالیں بلڈ پریشر سے نجات کے لیے بہترین غذا ہے۔

مچھلی
مچھلی پروٹین اور وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے اور یہ دونوں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی میں صحت بخش اومیگا فیٹی ایسڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو دوران خون کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھنے کے لیے فائدہ مند عنصر ہے۔

مالٹے
مالٹے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اہم جز ہے۔ اسی طرح اس ترش پھل میں پائے جانے والا فلیونوئڈز کی ایک قسم خون کی شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم کرتا ہے اور شریانوں کے افعال کو بہتر رکھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.