بونی کپوراہلیہ سری دیوی کیلئے میوزیم بنائیں گے

sri devi bony kapoor

ممبئی(نیٹ نیوز) معروف بالی وڈ فلم ساز بونی کپورنے اپنی آنجھانی اہلیہ معروف اداکارہ سری دیوی کے نام کا میوزیم بنانے کی خواہش ظاہرکردی۔ بونی کپور پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائیں گے۔ تاہم اب انہوں نے ان کے نام پر ایک اور اہم کارنامہ سر انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بونی کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ساز اپنی آنجھانی بیوی کے نام پر میوزیم بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے نام سے بنائے جانے والے میوزیم میں سری دیوی کی انتہائی خاص تصاویر، ویڈیوز اور استعمال میں رہنے والی اشیا کو بھی رکھا جائے گا۔ میوزیم میں اداکارہ کے فلمی کیریئر سمیت ان کی دیگر زندگی کے اہم واقعات کو بھی دستاویزی شکل میں محفوظ کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ میوزیم کس جگہ اور کتنے عرصے کے اندر کھولا جائے گا۔ تاہم امکان ہے کہ پہلے ان سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنائے جائے گی۔ جس کے بعد ہی میوزیم کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.