بوڑھے سعودی شہزادے کی خوبرولڑکی سے شادی،50ملین ڈالرحق مہرمقرر

saudi prince

ریاض( ٹاپ نیوز) سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خوبرولڑکی سے شادی کرلی جس کے حق مہر کی رقم 50 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دلہن کو حق مہر کے علاوہ بیش قیمت تحائف بھی دیئے گئے جبکہ شادی کویت کے شہر برج الشایا میں انجام پائی۔ سلطان بن سلمان کی شادی کو مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے ۔
اس شادی میں 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں کی بارات تھی جبکہ دولہن کو ہیروں کے تحائف دیئے گئے جس کے شادی کے جوڑے پر بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ سلطان بن سلمان سعودی رائل ایئرفورس کے پائلٹ رہے ہیں ۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.