بچپن میں مجھے بھی جنسی ہراساں کیا گیا:سونم کپور

sonam kapoor

ممبئی (نیٹ نیوز) خوبرو بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا۔
آپ کو یہ جان کرحیرانی ہوگی کہ سونم کپور بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں جس کا انکشاف انہوں نے خود ایک شوکے دوران کیا۔
جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ شیئر کیا۔ سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا۔ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی۔ یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا۔ میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.