بچے کی پیدائس آسان بنانے والا جادوائی صوفہ

sofa

یوگینڈا افریقا میں ایک تنظیم اور دیگر اداروں کی مدد سے تیار کردہ خاص کرسی نما کُشن سے بچوں کی ولادت میں بہت سہولت نوٹ کی گئی ہے۔

اطالوی تنظیم ’ڈاکٹرز وِد افریقا‘ اور یونیسیف کے تعاون سے یہ کم خرچ اور انقلابی ایجاد بنائی گئی۔ اپنی افادیت کی بنا پر کئی افریقی ممالک کے میٹرنٹی ہومز اور اسپتالوں میں اسے استعمال کیا جارہا ہے اور دیگر اسپتال بھی اسے تیزی سے قبول اور استعمال کررہے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں بھی نرسوں نے اسے کامیابی سے استعمال کیا ہے اور ماؤں نے اسے بہترین قرار دیا ہے۔

یوگینڈا کے ایک علاقے کاراموجا میں اکثر خواتین گھروں میں بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس عمل میں اکڑوں بیٹھا کرتی تھی تاہم اب خاص زچگی صوفے کی بدولت وہ اپنی سہولت سے بچے کو جنم دے رہی ہیں اور بچہ نرم فوم پر آکر رکتا ہے۔ اس ضمن میں رپورٹ کے مصنف اولیوفیمی اولاپاڈو کہتے ہیں کہ زچگی صوفے کی بدولت خواتین اپنی پسندیدہ پوزیشن میں بچے کو جنم دے سکتی ہیں۔

صوفے کے دائیں اور بائیں جانب فولادی ہینڈل نصب ہیں جنہیں خواتین زچگی کے دوران تھام سکتی ہیں۔ کشن کی ساخت کچھ اس طرح بنائی گئی ہے کہ آنول نال گرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ یونیسیف کے مطابق صوفہ بچے کی پیدائش کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے۔ اطالوی تنظیم اور یونیسیف اس کشن کی کامیابی کے بعد اسے پورے افریقا میں رائج کرنے کے متعلق سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.