بڑھاپا اورراستے۔۔۔ ڈاکٹر مارس کیریاز

aged people

بڑھاپے میں مکمل طمانیت کے حصول کے لیے آپ کے سامنے دو راستے ہیں ۔ پہلا راستہ یہ ہے کہ: اس طرزعمل کا مظاہرہ کریں جیسے آپ نے تاقیامت زندہ رہنا ہے۔ نئے منصوبوں کا آغاز کریں… کوئی درخت اگائیں اور اسے نشوونما پاتا دیکھیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس وقت آپ کی عمر کیا ہے۔

دوسرا راستہ یہ ہے کہ: آپ ایسے طرزعمل کا مظاہرہ کریں جیسے آپ کسی بھی لمحے موت سے ہم کنار ہو سکتے ہیں۔ ملنے والے کسی بھی موقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوں کیونکہ آپ اس کا دوبارہ کبھی تجربہ نہ کر سکیں گے۔

اگر آپ اس گلاب کے پھول کو دیکھنے کے لیے ابھی نہیں رکیں گے تو کل کوئی نہ کوئی اسے کاٹ لے گا اور آپ اپنے آپ کو اس چھوٹی سی خوشی سے ہم کنار کرنے کا موقع کھو بیٹھیں گے۔ فلاسفہ اور حکما کے مطابق ان دونوں راستوں کو مثبت انداز میں اپنانے سے آپ حقیقی ذاتی خوشی سے ہم کنار ہو سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کے لیے حقیقی ذاتی خوشی کی بنیاد ثابت ہوں گے۔ آپ اس بارے میں غوروفکر ضرور کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.