بھارتیہ جنتا پارٹی نےیونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویراتروا دی

quaid e azam

علی گڑھ (ٹاپ نیوز) بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات اتار دی گئی۔ واضح رہے کہ محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور ان کی تصویر دیگر رہنماؤں کے ساتھ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی گئی تھی۔
تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ستیش کمار نے رواں ہفتے 30 اپریل کو علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹی میں آویزاں محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قائداعظم کی تصویر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ یونین آفس سے غائب ہوگئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا کہ یہ تصویر کس نے ہٹائی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی کے ترجمان شافع کدوائی نے تصویر کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد علی جناح اس جامعہ کے بانیوں میں سے تھے اور ان کی یہ تصویر کئی عشروں سے یہاں لگی ہوئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ یہ روایت ہے کہ تمام لائف ممبرز کی تصاویرسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی جاتی ہیں اور جناح کو بھی یونیورسٹی کی تاحیات رکنیت دی گئی تھی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.