بھارتی دلہے کو ملا جہیز میں5 لیٹر پٹرول

indian bridal

تامل ناڈو( ٹاپ نیوز) شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے نوازتے ہی ہیں، لیکن اگر کسی کو زندگی کے اس یادگار دن پر ‘پیٹرول’ کا تحفہ ملے تو یقیناً اس کے تاثرات دیکھنے والے ہوں گے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بھی دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے اور تحفہ قبول کرتے وقت دلہا دلہن کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ دیکھنے کے لائق تھی۔ یہ منظر دیکھ کر تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی ہنسنا شروع کردیا۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.