بھارتی وزیراعظم مودی کے قتل کا منصوبہ ناکام، مبینہ حملہ آور گرفتار

moodi

گوتم پور (ٹاپ نیوز) بھارتی پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔ مبینہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا. بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مودی پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد محمد رفیق کو تامل ناڈو سے گرفتار کیا۔
ملزم نے 1998 میں سابق ڈپٹی وزیراعظم ایل کے ایڈوانی کے دورے کے موقع پر دھماکہ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ محمد رفیق کو ایک ٹیلی فونک گفتگو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ محمد رفیق ایک ٹرک کنٹریکٹر سے ٹیلی فونک گفتگو کررہا تھا، اس نے اچانک کہا کہ وہ مودی کو قتل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ جس طرح ہم نے دھماکے سے ایل کے ایڈوانی کو ان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔
تاہم پولیس نے انڈین پینل کورٹ کے سیکشن ا53 اے اور آئی کے تھٹ مقدمہ درج جرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.