بھارتی گلوکارہمیش ریشمیا نےدوسری شادی کرلی

hamish marriage

ممبئی(ٹاپ نیوز) بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اپنی قریبی دوست و اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش اور سونیا قریبی دوست ہیں اور اکثر وبیشتر تقاریب میں ایک ساتھ نظر آتے تھے۔ ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا اور شادی کی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

یہ شادی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی، جس میں اہل خانہ سمیت ہمیش کی پہلی اہلیہ سے ان کے صاحبزادے، سونیا کپور کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ کسی بالی وڈ اسٹار کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

بھارتی نیوز سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق ہمیش ریشمیا کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد اپنے تمام دوستوں کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے جس میں بالی وڈ کے تمام اسٹارز کو مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ برس ہمیش ریشمیا نے شادی کے 20 سال بعد اپنی اہلیہ کومل کو طلاق دے دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.