بھارت میں ریپ کرنے کا انوکھا طریقہ دریافت

rape

گجرات ( ٹاپ نیوز) ریپ کا انوکھا واقعہ دریافت۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون سے مطالبہ کیا کہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔

 واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوہاپورہ میں پیش آیا جس کی رپورٹ متاثرہ خاتون نے تھانے میں درج کروائی۔خاتون نے بتایا کہ جو شخص اس کے گھر میں داخل ہوا تھا اس کی عمر تقریباً 40 سال کے قریب تھی، جس کے ہاتھ میں بندوق موجود تھی اور اس نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ شخص اس کے گھر میں داخل ہوا اس وقت اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں تنہا تھی اور گھر کے کاموں میں مصروف تھیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران خاتون سے کہا کہ ’میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرو، ورنہ میں بیمار ہوجاؤں گا‘۔ملزم نے خاتون کو بتایا کہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔


Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.