بھارت میں قید ایک اورپاکستانی کا قتل

indian jail

کراچی ( ٹاپ نیوز) بھارت میں قید ایک اورپاکستانی کا قتل۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر جان سے گیا، ورثاء کہتے ہیں نور الامین کو قتل کیا گیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیارے کا جسد خاکی جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔65 سالہ نور الامین پیشے سے ماہی گیر تھے، تینوں بیٹیوں کی شادی کے بعد اکلوتے بیٹے کی بھی دھوم دھام سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر ستمبر 2017 میں ایک روز شکار کے لیے سمندر پر گئے اور بھارتی سیکیورٹی فورس نے گرفتار کر لیا۔

دو سال تک بھارت کی قید میں رہنے کے بعد رواں ماہ اچانک ان کی موت کی اطلاع نے گھر والوں پر بجلی گرا دی. واضح رہے کہ نور الامین کے ورثاء نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہوئی تھی کہ نور الامین کے جسد خاکی کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.