بھارت میں ماموں نے بھانجی کا ریپ کر ڈالا

rape

کولکتہ ( ٹاپ نیوز) بھارت میں ماموں نے بھانجی کا ریپ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی نے اپنے ماموں پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ماموں نے ہولی کے دوران اس کا ریپ کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کولکتہ کے نواحی علاقے پتولی میں پیش آیا۔

لڑکی اپنی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کندو کے محلے میں ہولی کا تہوار منانے کے لیے آئی تھی، تاہم تہوار منانے کے بعد ملزم نے اسے اپنے گھر چلنے کی پیشکش کی تاکہ وہ رنگوں میں اٹی اپنی حالت کو سدھار سکے۔

پولیس حکام کے مطابق گھر پہنچنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کے نانا اور نانی کے پاس چھوڑ گیا۔ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اویجیت کندو نامی شخص کے گھر پر پیش آیا جس کے حوالے سے متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے جمعے کو شام میں تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ ملزم کندو ریاست مغربی بنگال کے ضلع ساؤتھ 24 پرگاناس فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کندو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بھارتی قانون کے تحت ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.