بھارت کیلئے ایک اور بری خبر

dirty india

اسلام آباد( ٹاپ نیوز) بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔ دنیا میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کا نتیجہ جنگلات کی تباہی اور انسانی اموات کی شرح میں اضافہ ہے جس سے برطانیہ سمیت مشرق وسطی اور ایشیاء کے ممالک بھی متاثر ہیں جب کہ دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے 15 شہر شامل ہیں۔

ایئر ویژوئل رپورٹ کے مطابق دنیا کے تین ہزار شہروں کو جانچا گیا جس کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا کہ آئندہ برس آلودہ ہوا سے پوری دنیا میں تقریباً 7 ملین (70 لاکھ) اموات ہوسکتی ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کی تحقیق کرنے والے ادارے ‘گرین پیس ساؤتھ ایسٹ ایشاء’ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے 15 شہر شامل ہیں جہاں گندی اور آلودہ ہوا کا ڈیرہ ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان اور چین کے دو، دو اور بنگلادیش کا ایک شہر شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 15 بھارتی آلودہ شہروں میں پٹنہ، لکھنؤ، دہلی، جودھپور، مظفر آباد، ورناسی، مراد آباد، آگرہ، گایا، غازی آباد، فرید آباد، بھیواڈی، نوئیدا اور جند شہر ہے جب کہ سب سے سرفہرست گرو گرام شہر ہے۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں پاکستان کے شہر فیصل آباد کا تیسرا نمبر ہے جب کہ لاہور کا دسواں نمبر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.