بے نظیر نےزرداری کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی تھی:خواجہ آصف

khawja asif

اسلام آباد( ٹاپ نیوز) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بے نطیر بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان واپس آنے کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے مجھ سے اور نواز شریف سے مدد طلب کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 2008 کے الیکشن کے بعد آصف زرداری نے پارٹی میں خود کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم لیگ نواز کی مدد مانگی اور ہم نے ان کی مدد کی جس پر افسوس ہے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ آصف زرداری نے ہمیں کہا کہ اسمبلی میں ان کا ایک ووٹ بھی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی والے انہیں واپس بیرون ملک بھجوا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں فائدہ پہنچایا۔ آصف زرداری اس لائق نہیں ہیں کہ انہیں فائدہ پہنچایا جاتا۔ آئندہ انتخابات میں ان کی اہلیہ یا بیٹا ان کی جگہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.