بے ہوش کرنے والی جرابیں

china ka boy

کراچی(ٹاپ نیوز) چین میں اکثر ایسے طبی کیسز سامنے آتے ہیں جن کے بارے میں جان کر سمجھ نہیں آتا کہ قہقہے لگائے جائیں یا اپنا سر پکڑ لیا جائے۔

ایسا ہی ایک انوکھا کیس گزشتہ دنوں سامنے آیا جس کی تفصیلات چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ذہن کو بھی گھما کر رکھ دیتی ہیں۔ چین کے شہر ژانگژو کا رہائشی 37 سالہ شخص اس وقت ہسپتال پہنچ گیا جب اس نے اپنی جرابوں کو سونگھ لیا۔

جی ہاں اپنی جرابوں کو سونگھ کر یہ شخص ہسپتال پہنچ گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ شخص بہت دیر تک جرابوں سے خارج ہونے والی بو سونگھتا رہا جس کے بعد اس کے سینے میں تکلیف شروع ہوگئی اور ہسپتال میں ایمرجنسی میں اسے داخل کرانا پڑا۔

وہاں سے درد کی وجہ معلوم ہوئی کہ جرابوں کی بو کے نتیجے کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں ایک فنگل انفیکشن ہوگیا تھا اور ہسپتال میں اب اس کا علاج ہونے کے ساتھ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے، ایسا کیوں ہوا۔

اس مریض کا نام پینگ بتایا گیا اور جب ڈاکٹروں نے اس سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اسے اپنے جرابیں سونگھنے کی عادت لاحق ہے۔

اس بات سے ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے پیروں میں موجود فنگل انفیکشن اس عادت کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں پہنچ گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق لوگوں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جراب کو ایسے ہی سونگھ کر دھونے کے لیے ڈال دینا کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ اگر آپ اسے دیر تک ناک سے لگائے رکھیں گے تو پھر ضرور محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیروں سے فنگل انفیکشن نظام تنفس سے پھیپھڑوں تک پہنچ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.