تحریک انصاف بلوچستان کے صدربھی نااہل قرار

yar muhamamd rind

کوئٹہ( خصوصی رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کو انتخابات میں حصہ لینے کےلیے نا اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کےمقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتےہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر سماعت کی اور گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.