تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

pti logo

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پھوٹ پڑگئی، پارٹی رہنماؤں کا عامر کیانی کو حلقہ این اے 53 سے ممکنہ ٹکٹ دینے کیخلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر سے حلقہ این اے 53 کے تمام منتخب چیئرمین اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات۔ پارٹی رہنماؤں نے عامر کیانی کو حلقہ این اے 53 کا ٹکٹ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیصلہ واپس ہونے تک الیکشن مہم سے معذرت کرلی۔

پارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد عمر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی ملاقات کا اہتمام کرائیں تاکہ وہ خان صاحب کو حلقے کی زمینی صورتحال اور حقائق سے آگاہ کرسکیں۔

اسد عمر کی تمام نمائندوں کو ان کا پیغام عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی، کوشش کروں گا آپ کی براہ راست ملاقات کا اہتمام کر سکوں۔ عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.