تحریک انصاف کا احسن اقبال کی نااہلی کیلئےعدالت جانےکا فیصلہ

Imran pti

اسلام آباد (ٹاپ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے احسن اقبال کی نااہلی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا. عمران خان نے قانونی ماہرین کو بلا تاخیر کارروائی کی ہدایت کر دی.تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کااحتساب لازم ہے۔ اجلاس میں‌ ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا.
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق 29 اپریل کے جلسے کے بعد نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا بیانیہ بے سروپا اور کنفیوژن سے بھرپور ہے۔ مینارپاکستان پرعمران خان نےتوانا مستقبل کا فارمولا پیش کیا۔ عمران خان کے 11 نکات باوقار مستقبل سے ہمکنار کرنے کی ترکیب ہیں.
اجلاس میں‌ پاکستان تحریک انصاف نے 11 نکات کی ہرسطح پر تشہیر کا فیصلہ کیا. عمران خان نے مرکزی قائدین کو 11 نکات عوامی سطح پراجاگر کرنے کی ہدایت کی. ترجمان کے مطابق تحریک انصاف انتخابات کے لئے پوری طرح یکسو اور تیار ہے۔ پاکستان کے انتظامی، معاشی، سیاسی نظام کو فوری درست کرنا ہو گا.اجلاس میں‌ ن لیگی وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین کے خلاف بیہودہ جملے بازی کی مذمت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ، عابد شیرعلی اور طلال چوہدری کے محاسبے کا مطالبہ کیا گیا.

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.