تحریک انصاف کی جیت پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

imran khan

لاہور(خصوصی رپورٹ) عمران خان کی جیت بھارت برداشت نہ کر سکا۔ پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ، اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے میں حد سے بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان بھارت کے لیے خطرناک قرار، پی ٹی آئی کی جیت پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی میڈیا عمران خان کی جیت پر بھڑک اٹھا۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشتگرد ریاست بننے جا رہا ہے۔ پاکستانی اداروں پر الیکشن میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں اور پرامن پاکستانی انتخابات کو مشکوک قرار دے کر دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.